سوات(مارننگ پوسٹ)نو تعینات کمشنر ملاکنڈ ڈویژن ریاض خان محسود نے بدھ کو کمشنر سیکرٹریٹ سیدو شریف میں منعقدہ ایک سادہ مگر پروقار تقریب کے دوران اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا ملاکنڈ ڈویژن کی حدود میں پہنچنے پر سیکرٹری ٹو کمشنر آفتاب احمد خان، متعلقہ ڈپٹی کمشنرز اور ضلعی انتظامیہ کے اعلیٰ حکام نے ان کا پرتپاک استقبال کیا جبکہ کمشنر آفس آمد پر سوات لیوی کے چاق و چوبند دستے نے انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا بعد ازاں ان کا اپنے دفتر میں ڈویژنل حکام سے تعارف کرایا گیا جن میں پولیس، لیوی اور انتظامی سربراہان شامل تھے۔