پشاور(نیوزرپورٹر)خیبر پختونخوا کے تمام بنیادی علاج مراکز پرڈاکٹرز کی سو فیصد تعیناتی کیلئے محکمہ صحت نے سرکاری ہسپتالوں میں تعینات تمام ڈاکٹرز کا تبادلہ ڈومیسائل کے مطابق آبائی اضلاع میں کرنے کا اصولی فیصلہ کر لیا ہے نئے مسودہ قانون کے تحت ہسپتالوں میںٹی ایم او شپ بھی انتظامیہ کی اجازت سے مشروط کردی جائیگی جبکہ ہیلتھ سیکرٹریٹ سے تبادلوں کا اختیار بھی لیکر متعلقہ ضلعوں کی مجوزہ ریجنل اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹیز کے حوالے کردیا جائیگاجس کی روشنی میں آئندہ کیلئے ڈاکٹرز کی تعیناتی متعلقہ ضلع اور ریجن سے باہر نہیں ہو سکے گی تاہم ایم ٹی آئی ہسپتالوں کی نسبت مذکورہ ضلع کے تمام ہسپتالوں کے ملازمین کی سرکاری حیثیت برقرار رہے گی ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران کی ہدایت پر محکمہ صحت نے پرائمری لیول کے تمام ہسپتالوں میں منظور شدہ اسامیوں پر تعیناتی سو فیصد یقینی بنانے کا اصولی فیصلہ کیا ہے کہ صوبہ بھر میں تعینات ڈاکٹرز کو اپنی اہلیت کے مطابق اپنے آبائی ضلع اور ریجن میں تعینات کرنیکی منصوبہ بندی کی ہے اس حوالے سے فہرستوں کی تیاری کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے جس میں کسی قسم کی مزاحمت خاطر میں نہ لانے کی شرط پر سختی کیساتھ عمل کیا جائیگا ذرائع نے بتایا کہ تمام ڈاکٹرز اور سپیشلسٹ کو اپنے ڈومیسائل والے علاقوںمیں تعینات کیا جائیگا اور آئندہ کیلئے ان کی تقرری کا اختیار ڈی جی اور سیکرٹری کے پاس نہیں رہے گا اور یہ تبادلے ضلع اور ریجنل اتھارٹیز کے دائرہ اختیار میںہونگے