پشاور(خصوصی رپورٹر)محکمہ لائیوسٹاک خیبر پختونخوا نے صوبے کے ایک لاکھ بیس ہزار غریب خاندانوں میں مرغیاں تقسیم کرنے کے پراجیکٹ کا پی سی ون تیار کرلیا ہے جس کونئے مالی سال کے سالانہ ترقیاتی پروگرام میں شامل کرنے کے لئے جلد محکمہ پی اینڈ ڈی کو ارسال کیا جائیگا ۔ ذرائع کے مطابق خیبر پختونخوا کے غریب خاندانوں کی معاشی بحالی کیلئے محکمہ لائیوسٹاک خیبر پختونخوانے سو روزہ پلان کے تحت ایک منصوبہ تیار کیا جس کے تحت صوبے کے ایک لاکھ بیس ہزار خاندانوں میں فی خاندان بارہ مرغیاں تقسیم کی جائںگی اس سلسلے میں لائیوسٹاک ڈیپارٹمنٹ نے مذکورہ پراجیکٹ کا پی سی ون تیار کرلیا ہے ۔مذکورہ پراجیکٹ کو نئے مالی سال کے اے ڈی پی میں شامل کرنے کے لئے جلد ہی پی اینڈ ڈی ڈیپارٹمنٹ کو ارسال کیا جائیگا۔
پختونخوا صوبے کےایک لاکھ بیس ہزار غریب خاندانوں میں مرغیاں تقسیم کرنے کے پراجیکٹ کا پی سی ون تیار
