شانگلہ بشام شاہراہ کی تعمیر میں مبینہ کرپشن کے حوالے سے جاری تحقیقات میں مسلم لیگ(ن) کے صوبائی صدر انجینئر امیر مقام وفاقی تحقیقاتی ادارے(ایف آئی اے)پشاور میں پیش ہوئے ایف آئی اے انٹی کرپشن پشاور نے امیر مقام کو گزشتہ روز بیان ریکارڈ کرانے کیلئے طلب کیا تھا ذرائع کے مطابق ایف آئی اے ٹیم نے امیر مقام سے اڑھائی گھنٹے تک سوالات کئے اور اس کے بعد امیر مقام کو سوالنامہ حوالے کردیاایف آئی اے نے امیر مقام کو 14روز کے اندر سوالنامہ کے جواب دینے کی ہدایت کی گئی ہے الپوری بشام روڈ کا ٹھیکہ امیر مقام کی کمپنی کو دیا گیا تھا جس کا تخمینہ 85کروڑ روپے تھاتاہم بعد میں مذکورہ شاہراہ کی تعمیر کا تخمینہ2ارب80کروڑ روپے تک پہنچ گیا اور ایف آئی اے اسی حوالے سے تحقیقات کر رہی ہے
ایف آئی اے ٹیم کا امیر مقام سے اڑھائی گھنٹے تک تفتیش،14روز کے اندر سوالنامہ کے جواب دینے کی ہدایت
