سوات(مارننگ پوسٹ) مینگورہ کے عبدالباسط نے چارباغ کے خلیل احمد کو ہرا کر ڈسٹرکٹ ناظم سپورٹس گالا میں بیڈمنٹن چمپین شپ جت لی، جب کہ ڈبل کٹیگری میں ضیاء اللہ خان اور عبدا لباسط کی ٹیم نے خیام اور خلیل کے ٹیم کو شکست دے کر چمپئن شپ جیت لی، فائنل مقابلوں کے مہمان خصوصی ایس پی انوسٹی گیشن احجاز خان تھے ، خیبر پختون خواں بیڈمنٹن ایسوسی ایشن کے صدر ظفر علی کاکا، ڈسٹرکٹ سوات بیڈمنٹن ایسوسی ایشن کے صدر یحی خان دولت خیل ، اکرام خان، نعمت اللہ ، ظہور خان بھی فائنل پروگرام میں موجو دتھے، خیبر پختون خواں بیڈمنٹن ایسوسی ایشن کے صدر ظفر علی کاکانے کہا کہ سوات میں بیڈمنٹن کا ٹیلنٹ موجود ہے اور یہاں کے کھلاڑی نہ صرف قومی سطح پر بلکہ بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کرچکے ہیں اور اگر حکومت ان کھلاڑیوں کی تربیت اور سہولیات دیں تو یہ ملک کا نام روشن کرسکتے ہیں ، انہوں نے ڈسٹرکٹ سوات سپورٹس آفیسر اور ایس پی احجاز خان کا بھی شکریہ ادا کیا کہ وہ نوجوان کھلاڑیوں کے سپورٹ کرتے ہیں، آخر میں جیتنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے گئے۔