سوات(مارننگ پوسٹ)3 دن کا ڈیڈلائن ختم قمبر تا مینگورہ جی ٹی روڈ پر آج رات 9 بجے تارکول بچھانے کا شروع ہوگا،چیئرمین ڈیڈیک سوات فضل حکیم خان نے تمام صورت حال کا جائزہ لیا اوراین ایچ اے حکام کو واضح کیا کہ سڑک کی تعمیر میں غیر معیاری میٹریل کے استعمال کی قطعًا کوئی گنجائش نہیں اور نہ ہی اس پر کوئی سمجھوتا کیا جائے گا انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ سڑک کے تعمیر کے وقت انتظامیہ سے تعاون کریں تاکہ کام بروقت اور معیاری مکمل ہوں