سوات(مارننگ پوسٹ)کالام مین روڈ کی تعمیر میں سنگین گھپلوں کا انکشاف،غیر معیاری میٹر ئل کا استعمال اور تعمیراتی کام میں سست روی کے خلاف امن جرگہ ضلع سوات نے دھمکی دیدی،اگر ایک ہفتے کے اندر تعمیراتی کام کو معیاری اور کام کی رفتارکو تیز نہ کیاتو امن جرگہ سوات جملہ قوم تحصیل کالام ،بحرین،مینگورہ میں احتجاج کرینگے،33 کلو میٹر زیر تعمیر کالام کی مین شہراہ پر ٹھیکداروں اور این ایچ اے کے اہلکاران کے گٹھ جوڑ سے غیر معیاری میٹرئل استعمال کیا جانے لگا ہے،بیس ارب روپے کے لاگت سے بحرین سے کالام تک روڈ کی تعمیر عوام کے لئے وبال جان بن گیا،تنظیم امن جرگہ کے صوبائی رہنما حاجی رحمت دین صدیقی نے کہا ہے کہ کالم روڈ کے تعمیراتی کام کے ٹھیکے تین ٹھیکیداروں کو دئے گئے ہے جو کہ گزشتہ ایک سال سے 15 کلو میٹر روڈ بھی نہ بنا سکی انہوں نے کہا کہ ٹھکیداروں اور این ایچ اے کی ملی بھگت سے تعمیراتی کام میں غیر معیاری میٹرئل استعمال ہو رہا ہے اور تعمیراتی کام انتہائی سست روی کا شکار ہے جس سے کالام ھوٹل انڈسٹری کو گزشتہ سیزن میں کروڑوں روپے کا نقصان اٹھانہ پڑھا انہوں نے وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید اور وزیر اعلی محمود خان سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا