خیبر پختونخوامیں ڈاکٹروں کواپنے آبائی علاقوں میں تعینات کرنے کی پالیسی کے تحت محکمہ صحت نے مختلف گریڈز کے سرکاری ہسپتالو ں اور صحت دفاتر میں تعینات تین سو سے زائد ڈاکٹروں کے تبادلے کی فہرست تیار کر لی ہے ۔ذرائع کے مطابق صوبہ بھر میں تقریبا10ہزار ڈاکٹروں کے تبادلوں کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق محکمہ صحت نے نئی پالیسی کے تحت تمام گریڈ کے ڈاکٹروں کو اپنے آبائی اضلاع یا ڈویژنز میں تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ہیلتھ سیکرٹریٹ نے تقریبا تین سو ڈاکٹروں کے تبادلوں کی فہرست تیاری کر لی۔ آئندہ چند روز میں محکمہ صحت سے تبادلوں اور تقرریوں پر پابندی اٹھالی جائیگی جس کے بعد تبادلوں کا اعلامیہ جاری کیاجائیگا ۔ذرائع کے مطابق پالیسی کے تحت تقریبا10ہزار ڈاکٹروں کی چھان بین کی جائیگی۔ جنہیں مرحلہ وار بنیادوں پر تبدیل کیا جائیگا ۔
اپنے آبائی علاقوں میں تعیناتی کیلئے 300ڈاکٹروں کی فہرست تیار،جبکہ 10ہزار ڈاکٹروں کے تبادلوں کی منصوبہ بندی
