سوات(مارننگ پوسٹ)مینگورہ سٹی کے نوتعینات سرکل ڈی ایس پی ظاہر شاہ خان نے کہاہے کہ معمولی نوعیت کے مقدمات اورتنازعات میں مصالحتی کمیٹیوں کا کردار قابل تحسین ہے جس سے فریقین کو عدالتوں میں جائے بغیر دہلیز پر انصاف مل رہی ہے ،پولیس ڈی آر سی کے ساتھ مکمل تعاون جاری رکھے گی ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے تھانہ مینگورہ اور رحیم آباد میں ڈی آر سی ممبران اور علاقہ معززین سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈی آر سی کے چیئرمین شوکت خان ،حاجی رسول خان اور دیگر نے ڈی ایس پی ظاہرشاہ کو سوات آنے پر خوش آمدید کہا اور اپنی کارکردگی رپورٹ بھی پیش کی ،ڈی ایس پی ظاہر شاہ خان نے کہاکہ پولیس اور ڈی آر سی ایک دوسرے کے لئے لازم وملزوم ہیں اور دونوں ایک ہی مقصد کے لئے جدوجہد کررہی ہیں انہوں نے ڈی آر سی ممبران پر زور دیا کہ وہ فریقین کے مابین مصالحت کی کاؤشوں کو جاری رکھے تاکہ انہیں عدالتوں اور تھانوں کے چکر نہ کاٹنے پڑے اور تنازعات بروقت باہم رضا مند سے حل ہوں۔
سوات پولیس ڈی آر سی کے ساتھ مکمل تعاون جاری رکھے گی، ڈی ایس پی ظاہر شاہ خان
