سوات (مارننگ پوسٹ)جمعیت علماء اسلام صوبہ خیبر پختونخوا کے ناظم انتخاب محمد ارشد خان نے سوات کے نو منتخب امیر قاری فتحت اللہ اور جنرل سیکرٹری مولانا سید قمر کے عہدوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ، مولانا حجت اللہ کو جمعیت علماء اسلام سوات کیلئے سینئر نائب امیر مقرر کر لیا گیا ، ضلعی امیر کی طرف سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا تفصیلات کے مطابق سوات میں جمعیت علماء اسلام انٹرا پارٹی الیکشن کا عمل مکمل ہونے کے بعد صوبہ خیبر پختونخوا کے ناظم انتخاب محمد راشد خان نے نوٹیفکیشن جاری کیا ہے جس میں لکھا گیا ہے کہ ضلع سوات میں 19 اپریل کو انٹرا پارٹی الیکشن جمعیت علماء اسلام کے دستوری تقاضوں کے مطابق ہوئے جس کے نتیجے میں 19 اپریل 2019 سے آئندہ مد کیلئے قاری فتحت اللہ ضلعی امیر اور مولانا سید قمر ضلعی ناظم عمومی منتخب ہوئے ہیں اللہ پاک اخلاص کے ساتھ جماعتی اُمور چلانے کی توفیق عطا فرمائے ۔