سوات(مارننگ پوسٹ)  سوات کے رہائشی کو ایران بارڈر کراس کرتے وقت ایرانی فورسز نے فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ ارشد علی سکنہ سلام پور سیدو شریف انسانی سمگلروں کے ساتھ چمن میں ایرانی بارڈر کراس کرتے ہوئے یورپ جارہا تھا کہ بارڈر کراس کرتے وقت ایرانی فورسز کی فائرنگ سے جاں بحق ہوگیا۔