سوات (مارننگ پوسٹ)پختون خوا ملی عوامی پارٹی کا نشاط چوک میں مہنگائی کے خلاف مظاہرہ نعرہ بازی، تفصیلات کے مطابق پختون خوا ملی عوامی پارٹی نے مینگورہ میں کمر توڑ مہنگائی کے خلاف مکان باغ سے نشاط چوک تک احتجاجی مظاہر کیا بعد میں مظاہرے سے پارٹی رہنماؤں خورشید کاکاجی اور ڈاکٹر خالد محمود نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ملک میں تیل، گیس، بجلی اور اشیاء خورد نوش میں پے پناہ اضافہ کیاگیاہے جس نے عوام کی کمر توڑ ڈالی ہیں انہوں نے کہاکہ ظالم حکمران جب سے اقتدار پر آئے ہیں عوام کے لئے کوئی ریلف نہیں دیاگیاہے۔ بلکہ مسلسل روزمرہ استعمال کے اشیاء کے قیمتوں میں ظالمانہ اضافہ کیاجارہاہے انہوں نے کہا کہ اگر حکمران حکومت نہیں چلاسکتے ہیں توگھروں کو چلے جائیں دوسرے طر تعلیم کے بجٹ میں پچاس فیص کمی کا اعلان کیاجس کی وجہ سے عوام پر مزید بوجھ بڑھ جائیگا۔انہوں نے مزید کہاکہ اسپتالوں کو بھی پرائیویٹ کیاجارہاہے جس کہ وجہ سے عوام کو دینے والے سہولیات ختم ہوکر رہ جائینگے۔ مقرریرن نے کہااگر اس طرح مہنگائی کی شرح بڑھتی رہی تو مشتعل عوام حکمرانوں کے گریبانو تک پہنچ جائینگے۔ مظاہرے میں شریک لوگوں نے حکومت کے خلاف سخت نعرہ بازی کی اور مہنگائی میں کمی کرنے کا مطالبہ کیا۔
سوات پختون خوا ملی عوامی پارٹی کا نشاط چوک میں مہنگائی کے خلاف سخت احتجاجی مظاہرہ، نعرہ بازی
