خیبرپختونخواحکومت نے آئندہ مالی سال میں صحت انصاف کارڈسہولت کوصوبےبھرمیں توسیع دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

صوبائی حکومت کے ایک ترجمان نےمیڈیا کے نمائندے کو بتایا کہ اس منصوبے پر دس ارب اسی کروڑ روپے لاگت آئے گی۔

ترجمان نے کہا کہ  صحت کارڈ کے حامل خاندان ستائیس سرکاری اور انسٹھ نجی ہسپتالوں سمیت صوبے کے چھیاسی ہسپتالوں میں مفت علاج کی سہولیات حاصل کرسکیں گے۔