خیبرپختونخوا حکومت نے سرکاری ہسپتالوں میں تعینات ڈاکٹرزکی ڈومیسائل بنیاد پر آبائی اضلاع میں تبادلوں کے فیصلے کی روشنی میں پشاورسمیت صوبے کے11اضلاع کے694 ڈاکٹرزکواپنے آبائی اضلاع میں تبدیل کردیا ہے۔ پشاورتبدیل ہونیوالوں میں 11،صوابی میں دو، اپر دیر میں تین،بٹگرام میںدو،کوہستان میں دو،ڈی آئی خان میں تین،تورغرمیں ایک، ملاکنڈ میں آٹھ،دیرلوئرمیں چھ، چارسدہ میں آٹھ،کرک میں چارشامل ہیں اس سلسلے میں منگل کے روز سیکرٹری صحت کے دفترسے جاری اعلامیہ کے مطابق ڈاکٹراحتشام خان کو کے سی ڈی پشاورسے تبدیل کرکے سول ڈسپنری حسین آباد پشاور،ڈاکٹرعبدالولی کوایل آرایچ پشاور سے کٹیگری ڈی ہسپتال گاڑہ تاجک پشاور،ڈاکٹرعبدالحمید کوایل آرایچ پشاورسے کٹیگری ڈی ہسپتال گاڑہ تاجک پشاور،ڈاکٹرنجمہ سلطان کو ایل آرایچ پشاور سے گورنمنٹ میٹرٹنی ہسپتال پشاور، ڈاکٹرزیب خا ن کو ایل آرایچ پشاورسے مولوی امیرشاہ میموریل ہسپتال پشاور ،ڈاکٹرمحمد سہیل خٹک کو ایل آرایچ پشاور سے نصیراللہ بابر میموریل ہسپتال پشاور،ڈاکٹرزرقانصراللہ کو کے سی ڈی پشاورسے نصیراللہ بابرمیموریل ہسپتال پشاور،ڈاکٹرجلال محی الدین کوایل آرایچ پشاورسے نصیراللہ بابرمیموریل ہسپتال ،ڈاکٹرمحمدثمین کو ایل آرایچ سے نصیراللہ بابر میموریل ہسپتال،ڈاکٹرمنورعزیزکوایل آرایچ سے سروسزہسپتال پشاوراورڈاکٹرمحمدجمشیدخان کوایل آرایچ سے سروسزہسپتال پشاورتبدیل کیاگیاہے۔اسی طرح ضلع صوابی میں ڈاکٹرفرخ جہان کو ایمرجنس سٹیلائٹ ہسپتال نحقی پشاورسے کٹیگری ڈی ہسپتال کالوخان صوابی اورڈاکٹرنفیس اقبال کو کٹیگری ڈی ہسپتال شبقدر چارسدہ سے بی کے ایم سی صوابی تعینات کیاگیاہے،ڈاکٹرجمال حیات کوڈی ایچ کیوسپتال تیمرگرہ سے ڈی ایچ کیو ہسپتال دیراپر ،ڈاکٹرسہراب خان کو ڈی ایچ او پشاور کوڈی ایچ کیو ہسپتال دیراپراور ڈاکٹرجمیل کفایت اللہ کو خیبرکالج آف ڈینسٹری پشاور سے ڈی ایچ کیو ہسپتال دیرلوئر تعینات کیاگیاہے۔ڈاکٹرمحمدسلیم خان کوایوب ٹیچنگ ہسپتال ایبٹ آباد سے آرایچ سی کوزہ بانڈہ بٹگرام اورڈاکٹرشیرزادہ کو ایوب ٹیچنگ ہسپتال ایبٹ آباد سے ٹائپ ڈی ہسپتال بنہ الائی بٹگرام تعینات کیاگیاہے اسی طرح ڈاکتربشیرالدین کو ڈی ایچ کیو ہسپتال ایبٹ آباد سے ٹی ایچ کیوہسپتال پٹن لوئرکوہستان اورڈاکٹرمحبوب شاہ کو ٹائپ ڈی ہسپتال بفہ سے ٹی ایچ کیو ہسپتال پٹن لوئر کوہستان تعینات کیاگیاہے۔ڈاکٹرعابدضیاء کوٹائپ ڈی ہسپتال غازی ہری پور سے کٹیگری ڈی ہسپتال پہاڑ پورڈی آئی خان ،ڈاکٹرفرحت جبین کونصیراللہ خان بابرمیموریل ہسپتال پشاور سے کٹیگری ڈی سپتال پہاڑپورہ ڈی آئی خان اورصفغت اللہ خان کوایل آرایچ سے کٹگری ڈی ہسپتال کلاچی ڈی آئی خان تبدیل کیاگیاہے۔ڈاکٹرجمشیدعالم کو ایوب ٹیچنگ ہسپتال ایبٹ آباد کو ڈی ایچ اوآفس تورغرمیں پی ایم اوکی خالی اسامی پر تعینات کردیاگیاہے ۔اسی طرح ملاکنڈتبدیل ہونیوالے ڈاکٹروں میں ڈاکٹرروحین،ڈاکٹرعمران خان،ڈاکٹرسمیرانثار،ڈاکٹرمومنہ سجاد،ڈاکٹرگوہرزمان،ڈاکٹرنثاراحمد،ڈاکٹرمخلص رضااورڈاکٹرفضل امین شامل ہیں ،ڈاکٹرنظام الدین ،ڈاکٹرمشتاق احمد،ڈاکٹرمبارک زیب،ڈاکٹرخیال محمد،ڈاکٹرافشان سلیم اورڈاکٹرمحمد نذیر کو دیرلوئرکے مختلف ہسپتالوں میں تبدیل کیاگیاہے،چارسدہ تبدیل ہونیوالوں میں ڈاکٹراحسان اللہ،ڈاکٹرمحمداویس،ڈاکٹرامجدعلی شاہ،ڈاکٹرافتخارعلی،ڈاکٹرمحمدزاہد، ڈاکٹرحمیراادیب،ڈاکٹرجمال بہادراورڈاکٹرعالمزیب شامل ہیں جب کہ ضلع کرک تبدیل ہونیوالوں میں ڈاکٹرسلیم اللہ،ڈاکٹرناصرجمال،ڈاکٹروقاص خٹک اورڈاکٹرنویداقبال شامل ہیں۔