سوات (مارننگ پوسٹ) ضلعی انتظامیہ کی ٹیم نے مانیار چیک پوسٹ پر سحری کے وقت کارروائی کرکے دو سو لیٹر ملاوٹ شدہ دودھ برآمد کر لیا۔ ٹیسٹنگ کے مراحل سے گذارنے کے بعد اسے موقع پر تلف کر دیا گیا۔ اس کے علاوہ ملزمان پر بھاری جرمانے بھی عائد کیے گئے۔ اسی طرح اہلکاروں نے دو سو پچاس کلو ناقص کلیجی بھی برآمد کرکے موقع پر تلف کر دی اور ملزمان سے ساٹھ ہزار سے زائد جرمانے بھی وصول کیا۔
مانیار چیک پوسٹ پر دو سو لیٹر ملاوٹ شدہ دودھ برآمد
