سوات(مارننگ پوسٹ ) مینگورہ شہر بھر میں دھواں چھوڑتی گاڑیوں ، رکشوں اور موٹر سائیکلوں کی بھرمار شہری اس زہرلے دھویں سے ناک کان،گلہ اور سانس کی مختلف بیماریوں میں مبتلا ہو نے لگے ۔ محکمہ ماحولیات کی مکمل خاموشی، شہریوں کا ماحولیاتی آلودگی پر اظہار برہمی ،تفصیلات کے مطابق مینگورہ شہر میں بغیر فٹنس چلنے والی گاڑیوں ، ہزاروں رکشوں،ڈیزل گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں سے نکلنے والے دھویں کے باعث شہری مختلف امراض کا شکار ہونے لگے ہیں ۔دوسری جانب ذرائع سے انکشاف ہوا ہے کہ کچھ عرصہ میں سٹی ٹریفک پولیس اور محکمہ تحفظ ماحولیات نے بھی دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف مہم میں بڑی سستی دیکھائی ہے جس کے وجہ سے ماحولیاتی آلودگی میں اضافے کا سبب بننے والے گاڑی مالکان کو کھلی چھوٹ دے دی گئی ہے ۔
دوسری جانب ماہرین صحت نے خبردار کیا ہے گاڑیوں کا دھواں خطرناک ہوتا ہے جوکہ انسانی صحت کے لیے انتہائی نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے ۔شہریوں نے مطالبہ کیاکہ ماحولیاتی آلودگی کا سبب بننے والی گاڑیوں ،رکشوں اور موٹر سائیکلوں کے خلاف فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔