سوات(مارننگ پوسٹ) محکمہ ماہی پروری ضلع سوات کا غیر قانونی مچھلی کا شکار کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاون،ڈائریکٹر جنرل فشریز خیبر پختونخوا خسرو کلیم کی خصوصی ہدائت پر محکمہ ماہی پر وری ضلع سوات کے ڈسٹرکٹ آفیسر فشریز سوات ابرار احمد نے فشریش انسپکٹر کامران خان اور فشریش سٹاف کے ہمراہ ٹراوٹ اور نان ٹراوٹ ایریا میں چھاپے مارے،اور بھاری تعداد میں غیر قانونی مچھلی شکار کرنے والوں کیخلاف چالان چاک کئے غری قانونی شکار کرنے والوں کیخلاف 109 چالان کاٹے گئے اور اسی طرح بڑے تعداد میں جال ،راڈ اور بہت سے غیر قانونی شکاری آلات برامد کئے گئے اور واضح کیا گیا کے کسی کو بھی غیر قانونی شکار کرنے کی اجازت نہیں دی جائیگی
سوات غیر قانونی مچھلی کا شکار کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاون،غیر قانونی شکاری آلات برامد
