اسلام آباد (آ ئی این پی) یو اے ای سے 3500 پاکستانی قیدی رہا کیے جا رہے ہیں، پہلے مرحلے میں 572 قیدیوں کو رہا کیا جا رہا ہے، ابوظہبی سے 262، عجمان 65، فجیرہ 62، شارجہ سے 52 پاکستانی قیدی رہا ہوں گے،تر جمان نے مز ید کہا کہ پاکستان کو خطے میں امریکا ایران کشیدگی پر تشویش ہے، دونوں ممالک تنازعات پر امن طریقے سے حل کریں، خطے میں کشیدگی اور لڑائی کسی کے مفاد میں نہیں۔ترجمان نے کہا کہ امریکا سے 50 پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کیا گیا ہے، ڈی پورٹ ہونا پاک امریکا تعلقات کے ایجنڈے کا حصہ ہے، پاکستان کامو قف ہے تصدیقی عمل کے بعد ہی کسی کو واپس لیا جا سکتا ہے، ڈی پورٹ ہونے والوں کو چارٹرڈ طیارے کے ذریعے پاکستان لایا گیا۔