اسلام آباد (این این آئی)متحدہ عرب امارات نے صدر شیخ خلیفہ بن زید النہیان کی جانب سے رمضان میں معافی دیئے جانے کے تحت 572 پاکستانی قیدیوں کو رہا کر دیا۔عرب میڈیا نے پاکستانی دفتر خارجہ کے حوالے سے بتایا کہ تقریباً 262 پاکستانی قیدیوں کو ابوظہبی اور العین، 177 کو دبئی، 52 کو شارجہ، 16 کو فجیرہ اور 65 کو عجمان کی جیلوں سے رہا کیا گیا۔یاد رہے کہ دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے اپنی ہفتہ وار بریفنگ کے دوران کہا تھا کہ اماراتی صدر نے ملک کی مختلف جیلوں میں قید 3 ہزار 5 قیدیوں کی رہائی کے احکامات دیئے ہیں جن میں 572 پاکستانی بھی شامل ہیں۔وزیر اعظم عمران خان نے 572 پاکستانی قیدیوں کو رہا کرنے پر متحدہ عرب امارات کا شکریہ ادا کیا۔
سعودی عرب حکومت نے 572 پاکستانی قیدیوں کو رہا کردیا
