سوات(مارننگ پوسٹ)سوات میں ایلم اسکاؤٹس اوپن گروپ کی جانب سے 200غریب خاندان میں خوراکی اشیاء کے پیکجز تقسیم کئے گئے،بلوگرام چوک میں افطار دسترخوان بھی جاری ہے،خوراکی اشیاء کی تقسیم کے موقع پر ایک تقریب کاا نعقاد کیا گیا جس میں ڈی آئی جی ملاکنڈ ڈویژن سعید وزیر خان،چیئرمین ڈیڈک فضل حکیم،ایلم اسکاؤٹس کے صدر انجینئر عمرفاروق،سوات پریس کلب کے سابق چیئرمین سیدشہاب الدین اور دیگر نے 200غریب خاندانوں میں رمضان المبارک کے خوراکی پیکجز تقسیم کئے جن میں آٹا،دال،چنا،لوبیا،میسن،گھی،مشروب،چینی اور چائے شامل تھی،اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہاکہ رمضان المبار کا مہینہ برکتوں اوررحمتوں کو مہینہ ہے اور اس میں غربا ومساکین کے ساتھ امداد کرنا عین ثواب کاکام ہے انہوں نے کہاکہ ایلم سکاؤٹس کی کاؤشیں قابل تحسین ہے اور اس ضمن میں انجینئر عمرفاروق کی امدادی سرگرمیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں،ایلم سکاؤٹس اوپن گروپ کی جانب سے بلوگرام چوک میں انجینئر عمرفاروق کے تعاون سے افطار دسترخوان کا بھی اہتمام کیا گیا ہے جہاں پر ہر افطاری میں 100سے 150تک کے لوگ روزہ افطار کرتے ہیں انجینئر عمرفاروق نے بتایا کہ افطار دسترخوان آخری روزے تک جاری رہے گا۔