سوات(نامہ نگار) ممتاز قانوندان اور سماجی کارکن محمد اقبال عیسی خیل حرکت قلب بند ہوجانے کے باعث انتقال کرگئے نماز جنازہ میں ہزاروں لوگوں کی شرکت، سوات مینگورہ کی رہائشی معروف قانون دان اور پی ٹی ایم لائیرزفورم کے صدر محمد اقبال عیسی خیل جمعرات کے صبح دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے ان کی انتقال کی خبر اناً پاناً ضلع بھرمیں پھیل گئی نمازجنازہ مینگورہ جنازگاہ مسجد میں ادا کی گئی جس میں کثیر تعدا د میں وکلاء، سیاسی و سماجی شخصیات اور علاقے کے معززین نے بڑی تعداد میں شرکت کی مرحوم کی جسد خاکی کو مینگورہ میں آبائی قبرستان میں سپرد خاک کیاگیا، مرحوم کی فاتحہ خوانہ طاہرآباد، یخ کوئے میں ادا کی جارہی ہیں۔
ممتاز قانوندان اور سماجی کارکن محمد اقبال عیسی خیل حرکت قلب بند ہوجانے کے باعث انتقال کرگئے
