سوات(نامہ نگار)صوبائی حکومت نے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کے تمام ایس ایس ٹیز بمعہ ہیڈٹیچر یہاں سے تبادلہ کرکے تعلیم دشمنی کا ثبوت دیا ہے۔میٹرک کے طالبات کا تعلیمی سال ضائع ہورہا ہے۔ڈی ای او فوری طور پر استانیاں تعینات کریں، ورنہ احتجاجی مظاہرہ کریں گے، علاقہ عمائیدین۔ تفصیلات کے مطابق کالام مشران نے میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے بتایا ہے کہ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول جوکہ ایک لاکھ سے ذائید آبادی کے لئے واحد گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کی تمام ایس ایس ٹیز بمعہ ہیڈٹیچر یہاں سے تبادلہ کردیا گیا ہے، جس کی وجہ سے میٹرک سیکشن کو تالہ لگ چکا ہے۔علاقہ وی سی چیئرمین ملک گل ذادہ، وی سی ناظم آشورن ملک شاہ نظر خان، ڈسٹرک کونسلر ملک حسن زیب، رحمت دین صدیقی اور دیگر مشران نے کالام میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ہم وزیر اعلی محمود خان، وزیر تعلیم اور ڈی ای او سوات سے مطالبہ کرتے ہیں کہ فوری طور پر استانیاں تعینات کئے جائیں ورنہ احتجاجی مظاہروں پر اتر آئیں گے۔