سوات  (مارننگ پوسٹ)   مینگورہ کے علاقے یخ کوہے میں رحیم آباد پولیس نے مکروہ دھندہ کرنے والی خواتین سمیت 5 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق عوامی شکایات پر نواحی علاقے رحیم آباد پولیس کے ایس ایچ او محمد ایاز خان نے پولیس نفری اور علاقہ عمائدین کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے مبینہ طور پر مکروہ دھندہ کرنے والے پانچ افراد کو گرفتار کرلیا جن میں عالم گیر،محمد صاد ق اور تین خواتین شامل ہیں جن کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔