پشاور()صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی نے19858.640 ملین روپے کی لاگت کے 29 پراجیکٹس کی منظوری دی ہے یہ فیصلہ ایڈیشنل چیف سیکرٹری ڈاکٹر شہزاد خان بنگش کی زیرصدارت جمعرات کو پی ڈی ڈبلیو پی کے اجلاس میں کیاگیا۔ اجلاس میں سیکرٹری پی اینڈ ڈی شہاب علی شاہ، پی ڈی ڈبلیو پی کے اراکین، قبائلی اضلاع اور پلاننگ ڈویلپمنٹ اینڈ ریفارمز ڈویژن کے نمائندوں نے بھی شرکت کی ۔اجلاس میں صوبے کی ترقی کیلئے آبپاشی،سڑکوں ، پلوں ،ڈی ڈبلیو ایس ایس،امداد و بحالی، لوکل گورنمنٹ،زراعت ،توانائی و برقیات ،صحت، ابتدائی و ثانوی تعلیم،شہری ترقی اور دیگر منصوبوں پر تفصیلی غور و خوض کے بعد 29 منصوبوں کی منظوری دی گئی ۔پانی کے شعبے میں منظور کردہ منصوبوں میں ضلع سوات تحصیل مٹہ میں براوی ایریگیشن سکیم کی تعمیر ، اور ضلع دیر پائین میں پنچکوڑہ لفٹ اینڈرائیٹ بینک کینال کی تعمیر کے لئے تفصیلی ڈیزائن شامل ہیں۔ سڑکوں اور پلوں کے منصوبوں میں ٹل ،دیر بالا ضلع میں سلطان خیل درہ لفٹ اینڈرائٹ روغانودرہ اور کارو درہ روڈ لفٹ اینڈرائٹ لگمان بانڈہ براستہ ادوکے اور سفارے قمر کی بحالی اور دوبارہ تعمیر شامل ہیں