پشاور غربی پولیس سٹیشن کی حدود میں ٹریفک وارڈن کی فائرنگ سے بچہ جاں بحق ہوگیا۔ٹریفک وارڈن عبداللہ کی ایک رکشہ ڈرائیور سے لڑائی ہوئی جس کے بعد وارڈن نے پستول نکال کر اس پر فائرنگ کردی جس سے وہ تو بچ نکلا لیکن ایک راہ گیر بچہ یاسین آنکھ میں گولی لگنے سے جاں بحق ہوگیا۔پولیس کے مطابق ابتدائی اطلاعات کے مطابق بچہ گلدرہ کاکشال کا رہائشی تھا اور اسکے والد کی تہکال میں دکان ہے۔ پولیس کے مطابق رکشہ ڈرائیور اور ٹریفک اہلکار کے درمیان پہلے تو ہاتھاپائی ہوئی جس میں دونوں نے ایک دوسرے کے کپڑے پھاڑڈالے اور بعد ازاںوارڈن نے پستول نکال کر فائرنگ کردی۔ ٹریفک اہلکار کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے