وفاقی کابینہ نے وزارت مذہبی امور کے تین بلوں کی منظوری دے دی ہے۔ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے رویت ہلال کمیٹی 2020 اور مسلم خاندانی قوانین بل 2020 کی منظوری دی ہے۔
اجلاس کے دوران وفاقی کابینہ نے طباعت قرآن کریم ترمیمی بل کی منظوری بھی دے دی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ رویت ہلال کمیٹی بل کے تحت نجی رویت کے اوپر 5 لاکھ روپے جرمانہ اور قید ہوگی، بل کے تحت مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے فیصلے پر پورے پاکستان میں عمل درآمد کروایا جائے گا۔
طباعت قرآن ترمیمی بل کے تحت طباعت قرآن میں معیاری پیپر اور قرآن بورڈ بنایا جائےگا،ترمیمی بل کے تحت غیر معیاری طباعت قرآن پر جرمانے اور سزائیں ہوں گی۔
واضح رہے کہ ملک میں ہر سال رمضان المبارک اور عدین کے موقع چاند کی رویت کے موقع پر ہونے والے اختلاف کے نتیجے میں پاکستان میں ہر سال ہی مزہبی تہوار قومی یکجہتی کے ساتھ ایک ہی دن منانے میں مسئلہ رہا ہے ، اسی سلسلے میں وزرات سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے بھی اقدامات کیے تھے ، جس کے تحت سائنسی بنیادوں پر چاند کی رویت کو یقینی بنانے کے لیے ایک موبائل ایپلی کیشن بھی لانچ کی گئی ہے۔
جب کہ اسی سلسلے میں اب یہ پیشرفت سامنے آئی ہے کہ وفاقی وفاقی کابینہ نے ملک میں ہر سال رمضان اور عید کے موقع پر چاند کے معاملے پر ہونے والے جھگڑے کے خاتمے کیلئے چاند کی نجی رویت پر 5 لاکھ روپے جرمانہ اور قید کی سزا دینے کا بل منظور کرلیا ، جس کے تحت مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے فیصلے پر پورے پاکستان میں عمل درآمد کو بھی یقینی بنایا جائے گا۔