شوال کے چاند کی رویت کےلیے مسجد قاسم علی خان کے خطیب مفتی شہاب الدین پوپلزئی نے اجلاس آج 3 جون کو طلب کر لیا۔
اجلاس آج بعد نماز مغرب شروع ہوگا۔ مفتی پوپلزئی نے اس سال رمضان کا آغاز بھی ایک دن پہلے 6 مئی کو کیا تھا۔
سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک میں بھی شوال کا چاند آج دیکھا جائے گا۔ سعودی عرب میں دوربینوں کی مدد یا براہِ راست روئیت سے چاند دیکھنے کی ہدایت اور ترغیب دی جاتی ہے۔