محکمہ بلدیا ت میں ایسے ملازمین کا انکشاف ہوا ہے جو فرائض کی انجام دہی کی بجائے محکمہ کے ٹھیکے وصول کرتے ہیں جبکہ ٹھیکوں کے حصول کیلئے ملازمین محکمہ میں اپنی ملازمت کو بھی استعمال کرتے ہیں ۔ذرائع کے مطابق محکمہ بلدیات کو اپنے ہی ملازمین کے خلاف متعدد شکایات موصول ہوئی ہیں ان شکایات میں واضح طور پر کہا گیا ہے کہ کئی تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشنز میں محکمہ کے ملازمین اپنے فرائض کی انجام دہی کی بجائے ٹھیکہ وصول کرنے میں سرگرم رہتے ہیں مذکورہ ملازمین ٹی ایم اے میں اپنی پوزیشن کو بھی استعمال کرتے ہیں محکمہ بلدیات نے اس ضمن میں لوکل کونسل بورڈ کو کارروائی کرنے کی ہدایت کر دی ہے اور ایسے تمام ملازمین کی رپورٹ مرتب کرنے کا کہا ہے جو اپنے فرائض کی انجام دہی کی بجائے سرکاری ٹھیکے وصول کررہے ہیں ۔
محکمہ بلدیا ت میں ایسے ملازمین کا انکشاف,جوٹھیکے وصول کرتے ہیں
