خیبرپختونخواحکومت نے پیر کے روز سرکاری دفاتر سے چھٹی کرنے والے افسران اورملازمین کیخلاف سخت انضباطی کارروائی کافیصلہ کیاہے اوراس سلسلے میں متعلقہ انتظامی سربراہان کو اپنے محکموں میں غیرحاضر ملازمین اورافسران کی فہرستیں مرتب کرکے حکومت کوبھجوانے کی ہدایت کردی ہے جن کیخلاف عید کے بعد کارروائی عمل میں لائی جائے گی ذرائع کے مطابق سرکاری محکموں کے بعض افسران اورملازمین نے پیر کے دن کیلئے دفاتر سے چھٹیوں کی درخواستیں متعلقہ افسران کو ارسال کردی تھیں جن میں زیادہ تر سول سیکرٹریٹ ملازمین ،محکمہ صحت ا ورتعلیم کے بعض افسران اورملازمین شامل ہیں چونکہ حکومت کی جانب سے منگل کے روز عیدالفطر کے سلسلے میں چھٹی کااعلان کیاگیاہے اسلئے دوردراز علاقوں سے تعلق رکھنے والے ملازمین اورافسران نے جمعہ کے روز ڈیوٹیاں انجام دینے کے بعد پیرکے روز کیلئے چھٹی کی درخواستیں متعلقہ سیکشنوں کوارسال کردی تھیں ملازمین اورافسران نے پیرکے روز چھٹی لیکر لمبی تعطیل پر جانے کاپروگرام بنالیاتھا تاہم صوبائی حکومت کی جانب سے تمام سرکاری محکموں کے انتظامی افسران کو سختی سے ہدایت جاری کردی گئی ہے کہ وہ متعلقہ محکموں میں پیرکے روز بھی افسران اورملازمین کی حاضری یقینی بنائیں تاہم اگر کوئی افسریا اہلکار غیرحاضر پایاگیاتو اس کیخلاف سخت انضباطی کارروائی عمل میں لائی جائے گی اس حوالے سے تمام انتظامی سربراہان کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں ۔
خیبر پختونخوا حکومت کا آج پیر کے روز سرکاری دفاتر سے چھٹی کرنے والے افسران اورملازمین کیخلاف سخت انضباطی کارروائی کافیصلہ
