سوات  (مارننگ پوسٹ) جی او سی ملاکنڈ آرمی ڈویژن میجر جنرل خالد سعید کا تبادلہ ہوگیا۔ میجر جنرل اعجاز مرزا نے جی او سی سیون ڈویژن کی حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھال لیں۔ اس حوالے سے ایک پروقار تقریب منعقد کی گئی، جس میں میجرجنرل خالد سعید نے جی او سی میجر جنرل اعجاز مرزا کو کمانڈ حوالے کردیا۔