سوات(مارننگ پوسٹ)چیئرمین ڈیڈیک فضل حکیم خان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے ہر کرپٹ شخص کو قانون کے کٹہرے میں لاکرکھڑا کرنے کا عزم کررکھا ہے اورقومی دولت کوکرپشن مافیہ سے واپس لانے اور قومی خزانے میں واپس جمع کرانے کا عزم کررکھا ہے وزیراعظم عمران خان کی مدبرانہ قیادت میں پاکستان درخشاں مستقبل کی طرف بڑھ رہا ہے وہ اپنے حجرہ مکان باغ میں لوگوں کے مسائل سننے کے دوران اظہارخیال کر رہے تھے اس موقع پر چیئرمین ڈیڈیک فضل حکیم خان نے مختلف علاقوں سے آئے ہوئے وفود کے مسائل انتہائی توجہ سے سنے اور انہیں ترجیحی بنیادوں پر حل کرانے کی یقین دھانی کرائی اور اس ضمن میں مختلف محکموں کو ہدایات جاری کیں جبکہ بعض لوگوں کے مسائل موقع پر ہی حل کئے فضل حکیم خان نے مزید کہا کہ صوبائی حکومت عوام کی فلاح و بہبود کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لا رہی ہیں تاکہ لوگوں کو ان کے دہلیز پربروقت انصاف مل سکے اس سلسلے میں انہوں نے ضلع سوات میں تمام سرکاری افسران کو مخاتب کرتے ہوئے کہا کہ عوامی شکایات کے ازالے کیلئے بروقت اور عملی اقدامات اٹھائیں کیونکہ سرکاری محکموں کے افسران پاکستان تحریک انصاف کی حکومت میں عوام کو جواب دہ ہیں انہوں نے واضح کیا کہ سرکاری محکموں میں تمام افسران اور اہلکاروں کی کوئی بھی غفلت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور اگراس ضمن میں کسی نے بھی عوام کے جائز حقوق پر ڈاکہ ڈالنے کی کوشش یا کوتاہی کی توان کے خلاف بروقت قانونی کاروائی لائی جائے گی کیونکہ ان کیلئے سوات میں کوئی جگہ باقی نہیں رہے گی اس موقع پر آئے ہوئے مختلف وفود نے بعض مسائل کے فوری حل اورذاتی دلچسپی لینے پر فضل حکیم خان کاتہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور انہیں اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔
سرکاری محکموں کے افسران پاکستان تحریک انصاف کی حکومت میں عوام کو جواب دہ ہیں،فضل حکیم
