سوات(مارننگ پوسٹ)جماعت اسلامی ضلع سوات کا اجتماع ارکان 30جون کوالمر کز الاسلامی سنگوٹہ میں منعقد ہوگا۔اجتماع ارکان سے نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ اور سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان امیر العظیم خطاب کریں گے۔جماعت اسلامی سوات ضلعی ہیڈ کوارٹرادارہ الخدمت سے جاری بیان کے مطابق 30جون کو صبح 10بجے جماعت اسلامی ضلع سوات کا اجتماع ارکان المرکز الاسلامی سنگوٹہ میں منعقد ہوگا۔جس سے جماعت اسلامی کے مرکزی قائدین لیاقت بلوچ اور امیر العظیم خطاب کریں گے۔اجتماع میں ضلع بھر سے اراکین جماعت شریک ہوں گے۔اجتماع میں درس و حدیث کے علاوہ ملکی سیاسی صورتحا ل اور مہنگائی کے خلا ف رابطہ عوام مہم کا جائزہ لیا جائے گا۔
جماعت اسلامی ضلع سوات کا اجتماع ارکان 30جون کوالمر کز الاسلامی سنگوٹہ میں منعقد ہوگا
