سوات(مارننگ پوسٹ) ڈسٹرکٹ ایمر جنسی آفیسر ریسکیو 1122عمران خان یوسفزئی نے سوات میں اپنے عہدے کا چارج سنبھا ل لیا ، ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122ڈاختر اسد علی خان کی احکامات پر ڈسٹرکٹ ایمر جنسی افیسر ریسکیو 1122عمران خان یوسفزئی نے سوات میں پانے عہدے کا چارج سنبھال لیا ، عمران خان یوسفزئی اس سے پہلے ڈسٹرکٹ نوشہرہ ، ڈسٹرکٹ سوات ، ڈسٹرکٹ ڈی آئی خان میں بھی فرائم سرانجام دے چکے ہیں ، چارج سبنھالتے ہی کنٹرول روم ، ایمر جنسی گاڑیوں، مشنریوں اور استعمال ہونے ادویات و آلات کا معائنہ کیا ، اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمر جنسی آفیسر عمران خان نے کہا کہ رسیکیو 1122کسی بھی ہنگامی صورت حال کے پیش نظر عوام کو فوری اور مفت سہولیات فراہم کرتا ہے ، انہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ سوات ریسکیو 1122کی جانب سے عوام کیلئے جلد ہی آگاہی اور تربیتی پروگرام کا بھی آغاز کیا جائیگا تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ ریسکیو 1122کی سہولیات سے مستفید ہوسکیں ،
سوات میں ڈسٹرکٹ ایمر جنسی آفیسر ریسکیو 1122عمران خان یوسفزئی نے اپنے عہدے کا چارج سنبھا ل لیا
