سوات(مارننگ پوسٹ)چیئرمین ڈیڈیک سوات فضل حکیم خان کی ذاتی دلچسپی اور کوششوں سے سوات ویمن یونیورسٹی کیمپس کے قیام کیلئے سی ایم سیکرٹریٹ پشاور میں میں اعلیٰ سطح اجلاس ہوا جس میں ویمن یونیورسٹی کیمپس کے قیام کیلئے اہم فیصلے کئے گئے اجلاس میں پرنسپل سیکرٹری ٹو چیف منسٹر شہاب علی شاہ، وائس چانسلر یونیورسٹی آف سوات ڈاکٹر جمال الدین، رجسٹرار یونیورسٹی آف سوات ڈاکٹر شاہدعلی، ممبر سینٹ یونیورسٹی آف سوات، سپیشل سیکرٹری ہائرایجوکیشن، چیف پلاننگ آفیسر پلاننگ ایجوکیشن، تحصیل کونسلر بابوزئی اختر خان اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی یاد رہے کہ یونیورسٹی کے قیام کیلئے پہلے سے صوبائی حکومت نے فنڈ جاری کردیا تھا لیکن زمین نہ ہونے کے باعث مزید کام نہ ہوسکا فضل حکیم خان نے کمیٹی ممبران کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ جلد از جلد یونیورسٹی کیمپس کے قیام کیلئے زمین کی جگہ کا تعین کریں تاکہ فوری طور اس پر کام شروع کیا جاسکے اور طالبات اپنے روشن مستقبل کیلئے یونیورسٹی میں داخلہ لے کر آگے قدم بڑھا سکیں انہوں نے واضح کیا کہ اگلے اجلاس تک زمین دیکھنے کا مسئلہ حل کیا جائے اور جلد اس ضمن میں رپورٹ پیش کریں انہوں نے کہا کہ اس پراجیکٹ کی کامیابی سے پورے سوات اور ملحقہ علاقوں کے لوگ فائدہ اٹھائینگے اور یہ کیمپس جلد عظیم الشان یونیورسٹی کی شکل میں سامنے آئے گا انہوں نے مزید کہا کہ اس کے قیام سے طالبات پشاور اور دور دراز علاقوں میں تعلیم حاصل کرنے کیلئے جانے سے بچ جائیں گے اور اپنے علاقہ میں اعلیٰ تعلیم حاصل کر سکیں گے انہوں نے کہا کہ اس سے سوات کی طالبات اپنے روشن مستقبل کا فیصلہ خود کر سکیں گی اور مختلف ملازمتوں تک باآسانی پہنچ سکیں گی اسطرح ہماری خواتین بھی پی ٹی آئی کے وژن کے مطابق کامیابی حاصل کرسکیں گی۔