سوات(مارننگ پوسٹ)چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے معدنیات صوبہ خیبرپختونخوا عزیز اللہ گران خان نے وزیراعلیٰ کاکرپشن کے خلاف بھرپور مہم چلانے کے فیصلے کاخیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ کرپشن کے خلاف مہم کاآغاز سوات سے کیاجائے، خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے میں انصاف پرمبنی محکموں کے اندر شفافیت کو یقینی بنانے اوربہترطرز حکمرانی کاآغاز کردیاہے، اب کرپٹ اوربدعنوان سرکاری وحکومتی لوگوں کو بے نقاب کرکے صوبہ کوکرپشن سے پاک کرنے کے اہداف حاصل ہوں گے، میڈیا کے نمائندوں سے باتیں کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم نے کرپشن کے خلاف جس جدوجہد کاآغاز کیاتھااورسوات کی سطح پر کرپشن کے روک تھام کے لئے جدوجہد کررہے تھے وزیراعلیٰ محمودخان کی طرف سے کرپشن کے خلاف بھرپور مہم چلانے کافیصلہ ہماری کوششوں کیلئے سنگ میل ثابت ہوگا، انہوں نے کہا کہ ہم وزیراعلیٰ کاکرپشن کے خلاف بھرپور مہم شروع کرنے کے فیصلے کاخیرمقدم کرتے ہیں اور اس حوالے سے ان کی بھرپور حمایت اورہراول دستے کاکرداراداکریں گے، ہم نے کرپشن کے خلاف کافی کام کیاہے انشاء اللہ اب سوات سے آغاز کرکے ان کرپٹ لوگوں کو کیفرکردار تک پہنچائیں گے اورمعاشرے کو کرپشن سے پاک کرنے میں اپناکرداراداکریں گے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ کی طرف سے بھرپور مہم چلانے کے فیصلے کے بعد اب ان کرپٹ لوگوں پر ہاتھ ڈالنا ناگزیرہوچکاہے، جنہوں نے شرافت کالبادہ اڑھ کر کرپشن کا بازار گرم کررکھاہے، انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ کی نگرانی میں وزیراعلیٰ کے دفتر میں اس حوالے سے خصوصی سیل قائم کرنے کابھی ہم خیرمقدم کرتے ہیں اگران احکامات کوعملی جامہ پہنایاگیاتو شفاف اندازمیں ترقیاتی وفلاحی اہداف حاصل کرنے کیلئے انتظامیہ اوراداروں میں رابطے ہوں جس کے دوررس نتائج برآمدہوں گے، اور خیبرپختونخوا میں انصاف پرمبنی خوشحال معاشرے کے قیام کیلئے بہترطرز حکمرانی کاآغاز ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ نظام میں شفافیت اورجوابدہی پرکوئی سمجھوتہ نہیں ہوناچاہئے انہوں نے کہا کہ انصاف پر مبنی معاشرے کاقیام مقصد ہوناچاہئے اور مجوزہ قانون کاحتمی مقصد عوام کو بہتراورموثرخدمات کویقینی بنانے کیلئے سول انتظامیہ کو قانونی طریقہ کارفراہم کرناوقت کا تقاضہ ہے اور نظام میں شفافیت پرکوئی سمجھوتہ نہیں ہوناچاہئے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ کے طرف سے کرپشن اور بدعنوانیوں کے خلاف مہم چلانے کی ہدایت اس بات کی غمازی کرتاہے کہ تحریک انصاف کی حکومت اب کرپشن کے خلاف بھرپور کارروائی کرتے ہوئے اپنے اہداف حاصل کریں گے انہوں نے کہا کہ آج ہم اس بات پر سرخروہیں کہ ہم نے کرپشن سے پاک سوات کے لئے جس جدوجہد کاآغاز کیاتھا، وزیراعلیٰ محمودخان نے اس کی توثیق کرتے ہوئے اس کادائیرہ اثر پورے صوبے تک پھیلادیاہے اورانشاء اللہ کرپشن کے خلاف اس مہم کاآغاز وزیراعلیٰ محمودخان اپنے ابائی ضلع سوات سے کریں گے کیونکہ سب سے پہلے اپنے گھرکا صفائی کرناضروری ہے۔ ہم وزیراعلیٰ کے اس مہم میں ہراول دستے کا کرداراداکریں گے انہوں نے کہا کہ کرپشن اورکرپت لوگوں کے خلاف کارروائی بلاتفریق کی جائیگی اوراس میں کسی قسم کی اقرباپروری سے کام نہیں لیاجائیگا۔
سوات، کرپشن کیخلاف مہم کاآغاز وزیراعلیٰ کے ابائی ضلع سوات سے ہورہا ہے،عزیزاللہ گران
