سوات (مارننگ پوسٹ) بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے میٹرک کے نتائج کا اعلان کر دیا. ٹیپو ماڈل سکول اینڈ کالج کی طالبہ کرن خلیل نے ایک ہزار 52 نمبر لیکر پہلی پوزیشن حاصل کر لی.سوات پبلک سکول اینڈ کالج کے شبیر احمد نے 1048 نمبر لے کر بورڈ میں دوسری پوزیشن حاصل کرلی۔ الاظہر پبلک سکول کے طالب علم ظہیرالدین نے 1047 نمبر لیکر تیسری پوزیشن حاصل کی ۔۔۔