(مارننگ پوسٹ) افغانستان کے موبائل سم سے سوات کے تاجروں اور عام لوگوں سے بھتا مانگنے اور دھمکیاں دینے کا سلسلہ پھر شروع ہوگیا۔ مینگورہ پولیس سٹیشن میں رپورٹ درج کراتے ہوئے کہا گیا کہ افغانستان کے ایک نمبر سے ان کو فون کرکے اپنے آپ کو طالبان کمانڈر کہہ کر دھمکیاں دی جارہی ہیں اور بھتا مانگا جارہا ہے۔ اس سے پہلے سوات کے تاجروں، عام لوگوں اور صحافیوں کو بھی اس طرح کے کالز کے ذریعے دھمکا یا جاتا تھا اور بھتا طلب کیا جاتا تھا۔ مینگورہ پولیس نے متاثرہ تاجر کی رپورٹ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔
سوات،افغانستان موبائل نمبروں سے تاجروں اور عام لوگوں سے بھتا مانگنے اور دھمکیاں دینے کا سلسلہ پھر شروع
