سوات(مارننگ پوسٹ) پی ٹی آئی کے طرف سے تاحال امیدواروں کی حتمی فہرست جاری نہ کرنے سے کارکن شدید ذہنی دباؤ کے شکار، کئی درینہ کارکن مایوس اور پارٹی چھوڑنے کے فیصلے پر غور شروع، تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے طرف سے صوبائی اور قومی اسمبلی کے لئے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری نہ کرنے پر پارٹی کارکن شدید ذہنی دباؤ کے شکارہوگئے ہیں ، پارٹی کے ڈسپلن اور انصاف کے دعووں پر کھلا اظہار خیال کیا جارہاہے، سوات میں زیادہ ترکارکن چاہتے ہیں کہ پی ٹی آئی سوات سے صوبائی اور قومی اسمبلی کے ٹکٹ نئے چہروں کو دیں کیوں کہ پرانے چہروں نے پانچ سال گزار کر اپنے مدت پوری کرلی ہیں جبکہ پارٹی میں اعلی تعلیم یافتہ اور منجھے ہوئے سیاستدان موجود ہے جوکہ بہترطریقے سے کام کرسکتے ہیں اس طرح درجنوں کارکنوں نے کھلم کھلا بعض سابقہ ایم پی اے کے خلاف پریس کانفرنس کی ہے اور سوشل میڈیا کو بتایاہے کہ وہ کس طرح بھی سابقہ صوبائی اسمبلی کے ارکان کو سپورٹ نہیں کرینگے ۔ ٹکٹوں کے تقسیم پر اختلافات کے باعث آئندہ انتخابات میں پی ٹی آئی کے ناقابل یقین دھچکا لگنے کا امکان ہے۔