سوات(مارننگ پوسٹ)عوامی نیشنل پارٹی سوات کے رہنما عبداللہ یوسفزئی کے بیٹے اور بھائی پر قاتلانہ حملہ فائرنگ سے زخمی، تفصیلات کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی ضلع سوات کے سابقہ ترجمان اور سینئر سیاستدار عبداللہ یوسفزئی کے بیٹے، بھائی پر نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائرنگ جس وہ زخمی ہوئے، عبداللہ یوسفزئی کے مطابق اتوار کی شب جب انکا بیٹا ازمرک اور بھائی ثناء اللہ دیگر ساتھیوں کے ہمراہ نماز عشاء کے بعد اجرنگ میں گھر واپس جارہے تھے تو نامعلوم موٹرسائیکل سوار وں نے ان فائرنگ کھول دی جس سے انکا بیٹا ازمرک، بھائی ثناء اللہ اور اور کا دوست یاض زخمی ہوئے، زخمیوں کو فوری طورپر سیدوشریف اسپتال منتقل کردیاگیا۔ جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے، عبداللہ کے مطابق ان کا کسی کے ساتھ دشمنی نہیں۔ پولیس نے واقعے کی رپورٹ درج کردی گئی ہے اور تفتیش شروع کردی تاہم کسی کو تاحال گرفتارنہیں کیاگیا۔
عوامی نیشنل پارٹی سوات کے رہنما عبداللہ یوسفزئی کے بیٹے اور بھائی پر قاتلانہ حملہ
