سوات:پانچ دن قبل چارباغ سے لاپتہ محمد عالم کی لاش سنگوٹہ سے بر آمد کرلی گئی ۔تھانہ منگلور کی حدود میں واقع علاقہ سنگوٹہ میں سابق پولیس اہلکار نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر ایک شخص قتل کردیا۔ ملزم سابق پولیس اہلکار سردارولد شاہ زمان ساکن چارباغ کو شک کی بنا پر گرفتار کیا گیا تھا جس کی نشان دہی پر مقتول محمد عالم ولد شاہ روم کی لاش آلہ قتل سمیت ایک گیراج سے برآمد کرکے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کردیا گیا۔ ملزم سابق پولیس اہلکار کو لوگوں کو بلیک میل کرنے، رشوت لینے اور دیگر جرائم پر محکمہ پولیس سے نکال دیا تھا۔، محمد عالم کی لاش پولیس نے پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا
سوات، محکمہ پولیس سے نکالے جانے والے سابق پولیس اہلکار کے ہاتھوں ایک شخص قتل
