سوات(مارننگ پوسٹ)ڈی پی او سوات سید اشفاق انور نے کہا ہے کہ بہترین کارکردگی کے حامل جوان پولیس فورس کا قیمتی اثاثہ ہیں انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا پولیس میں سزا و جزا کی پالیسی متعارف ہے جس پر سختی سے عمل جاری رہے گا قیام امن کی خاطر اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر فرائض کی ادائیگی کرنے والے پولیس افسران اور اہلکاروں کی ہر سطح پر حوصلہ افزائی کی جائیگی سوات پولیس مثالی امن کی ضامن اور عوامی خدمت کے لئے ہر دم تیار ہے جس نے لوگوں کے دلوں میں جگہ حاصل کرلی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں نمایاں کارکردگی کے حامل پولیس افسران و اہلکاروں کے اعزاز میں منعقدہ تقسیمِ انعامات کی سادہ مگر پروقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا سید اشفاق انور نے پولیس کی پیشہ ورانہ استعدادِ کار، امن وامان کے قیام، انسدادِ جرائم اور عوامی خدمت کیلئے کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پائیدار امن کی بحالی اور جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کیلئے پولیس جوانوں نے بھرپور کردار ادا کیا ہے انہوں نے کہا کہ پیشہ ورانہ حکمت عملی، انسدادِ جرائم، قیام امن، شفافیت اور عوامی خدمت کیلئے پولیس فورس کے ہر آفیسر اور جوان کو ہر سطح پر مستعدی سے اپنی ذمہ داریاں پوری کرنا ہونگی ضلعی پولیس سربراہ نے پولیس افسران پر زور دیا کہ وہ اُن سے وابستہ عوامی توقعات کی تکمیل کیلئے اپنے فرائض کی انجام دہی پوری نیک نیتی اور ایمانداری سے یقینی بنائیں اور عوامی مفادات کی خاطر متعارف کردہ پولیس اصلاحات سے لوگوں کو مستفید کرانے کیلئے اپنی کارکردگی میں مزید نکھار پیدا کریں۔
ہترین کارکردگی کے حامل جوان پولیس فورس کا قیمتی اثاثہ ہیں،ڈی پی او سوات
