سوات(مارننگ پوسٹ)ڈپٹی کمشنر سوات ثاقب رضا اسلم نے کہا ہے کہ عوام کو سستی اور معیاری اشیائے خوردونوش کی آسانی کے ساتھ فراہمی حکومت کی اولین ذمہ داری ہے گرانفروشوں اور ذخیرہ اندوزوں کو کسی بھی قیمت پر معاف نہیں کیا جائیگا جو بھی اس قسم کی خلاف ورزی کا مرتکب ہوا اس کے خلاف سخت سے سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے سوات کے مختلف بازاروں کے دورے اور دکانوں پر چھاپوں کے موقع پر کیا ڈی سی کے ہمراہ اے ڈی سی، متعلقہ تحصیلوں کے اے سیز، اے اے سیز، مجسٹریٹ و دیگر افسران بھی تھے ثاقب رضا اسلم نے بازاروں میں اشیائے ضروریہ کی قیمتیں معلوم کیں اور انکا معیار بھی چیک کیا سرکاری نرخوں سے زیادہ وصول کرنے والے اور غیر معیاری اشیاء اور ملاوٹ کرنے والوں کو موقع پر بھاری جرمانہ کرکے ان سے جرمانے کی رقوم کی موقع پر وصولی کے علاوہ ان کے خلاف مناسب قانونی کاروائی بھی کی گئی انہوں نے کہا کہ غیر معیاری اشیاء اور گرانفروشی پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں ہوگا ذخیرہ اندوزوں کو معاف نہیں کرینگے انہوں نے ضلعی انتظامیہ کو ہدایت کی کہ بازاروں میں روزانہ کی بنیاد پر چھاپے مارکر قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیں انہوں نے مزید کہا کہ سرکاری نرخوں اور معیاری اشیاء کی فراہمی ہماری اولین ذمہ داری بنتی ہے اور اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔