سوات(مارننگ پوسٹ) مینگورہ میں انتظامیہ کے خلاف سینکڑوں ہتھ ریڑیوں کے مزدورں کا احتجاجی مظاہرہ ٹی ایم اے دفتر کے سامنے دھرنا، سستے بازار کے نام پر غریب محنت کشوں کے منہ سے نوالہ چھینا جارہاہے، تفصیلات کے مطابق مینگورہ میں ہتھ ریڑوں پر سبزیاں اور پھل فروخت کرنے والے سینکڑوں مزدورں نے احتجاجی مظاہرہ کیا، مظاہرین نے گرین چوک سے ٹی ایم اے آفس مکان باغ تک احتجاجی واک کیا۔ ہتھ ریڑیوں کے متعدد مزدوروں نے میڈیا نمائندہ گان کو بتایاکہ گذشتہ روز وفاقی وزیر مراد سعید کے ہاتھوں غیر مناسب جگہ پر سستے بازار کے نام پر بھاری کمیشن پر سرمایہ کار سے زمین لیز پر لی گئی جہاں پراب انتظامیہ ان کو مجبور کررہی ہے کہ تمام ہتھ ریڑیاں اس میدان میں منتقل ہوجائے جن مزدورں نے وہاں جانے سے انکار کیاان کے پھل اور سبزیوں کو پھینک دیاگیا اور ان سے شناختی کارڈ لیکر مقدمات درج کرنے کی دہمکی دے دی گئی ہیں۔ جوکہ سراسر ظلم اور زیادتی ہیں سینکڑوں ہتھ ریڑیوں کے مزدوروں نے ٹی ایم اے آفس کو یرغمال بنایا اور انتظامیہ کے خلاف زبردست نعربازی کی۔بعدمیں تحصیل ناظم اکرام خان نے ہتھ ریڑیوں کے مزدوروں سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ انتظامیہ نے ٹی ایم اے کو بھی اعتمادمیں نہیں لیاہے اور سستا بازار بناڈالا جس پر ان کے تحفظات ہیں۔ انہوں نے بھی ضلع انتظامیہ سے فوری طورپر ہتھ ریڑیوں مزدورں کے خلاف کارروائی بند کرنے کا مطالبہ کیا۔ مزدورں نے بعدمیں ٹی ایم اے افس کے ساتھ دھرنادیا جس پر ایم پی اے فضل حکیم وہاں پہنچ گئے اور ہتھ ریڑیوں کے مزدورں کے مسائل سنے اور ان کو یقین دلایا کہ ان کے مسائل حل کرینگے جس پر ہتھ ریڑیوں کے مزدوروں نے احتجاج ختم کردیا۔
مینگورہ میں انتظامیہ کے خلاف سینکڑوں ہتھ ریڑیوں کے مزدورں کا احتجاجی مظاہرہ
