مینگورہ( مارننگ پوسٹ )آل سوات موبائیل فون ایسوسی ایشن کے انتخابات مکمل، صدر صدیق احمد، جنرل سیکرٹری شاہدخان منتخب،آل سوات موبائیل فون ایسوسی ایشن کاروبارکرنے والوں کو مکمل تحفظ فراہم کریگی، عہدیداروں کااعلان، تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز آل سوات موبائیل فون ایسوسی ایشن کا قیام عمل میں لایاگیا، انتخابی اجلاس میں ضلع بھرکے موبائیل کاروبار سے وابستہ ہنرمندوں اورکاروباری حضرات نے شرکت کی، اس موقع پر ایسوسی ایشن کے نمائندوں کاانتخاب کیاگیاجس کے مطابق درجہ ذیل عہدیاروں کاانتخاب بلامقابلہ ہوا۔ جسمیں چیئرمین قریب اللہ،صدرصدیق احمد، جنرل سیکرٹری شاہد خان، نائب صدر طاہرخان، سینئرنائب صدر رحمت علی، جائنٹ سیکرٹری حیات خان،ڈپٹی جنرل سیکرٹری اعجاز احمد، رابطہ سیکرٹری سمیع اللہ، فنانس سیکرٹری ثناء اللہ عرف سنی، پریس سیکرٹری عمران میرخانخیل، اورافتخارخان جبکہ کمیٹی کے ممبران گوہرعلی، ہارون باچا، اخترعلی، کلیم، امداد اللہ، محمدآیاز اورشمشیر شامل ہیں جبکہ کابینہ میں مٹہ سے محمدنبی، سردار، سیف اللہ، خوازہ خیلہ سے عمراقبال، رحمان علی، فضل حبیب، بریکوٹ سے امیرزیب، ناصرخان، کبل سے اصف خان، سمیع، دیولئی سے حضرت علی، اسرار، چارباغ سے مراداوررحمت اللہ شامل ہیں۔اس موقع پر ایسوسی ایشن وابستہ تمام لوگوں نے اتحاد، اتفاق کامظاہرہ کرنے کا اعلان کیا۔ عہدیداروں نے کہا کہ موبائیل کاروبار سے وابستہ تمام لوگوں کوتحفظ فراہم کیاجائیگا،اورکسی قسم کے مشکلات کے حل کیلئے کوششیں کی جائیگی انہوں نے کہا کہ موجودہ دورمیں موبائیل کاروبار کرنیوالوں کوشدیدمشکالت کاسامناہے۔ اورآئے روز نئے نئے مسائل جنم لے رہے ہیں انہوں نے کہا کہ اس مرحلے پر کاروباری حضرات بھی قانون کے دائیرے میں رہ کر کاروبار کریں۔ اورغیرقانونی کاروبار سے پرہیزکریں انہوں نے کہا کہ موبائیل کے کاروبار سے وابستہ لوگ باشعور ہیں اوروہ ہرمسئلے میں حکومت کیساتھ تعاؤن کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ فی الوقت موبائیل سے وابستہ کاروباری لوگوں کوجن مشکلات، مسائل کاسامناہے اس کاازالہ کیاجائے اورکاروباری لوگوں کو تحفظ فراہم کیاجائے انہوں نے کہا کہ ایسوسی ایشن سے وابستہ تمام لوگوں کوتحفظ فراہم کرنے اورجائز مطالبات کے منوانے کی ہرممکن کوشش کی جائیگی۔