سوات (مارننگ پوسٹ) تحصیل مٹہ کے علاقہ دارمئی میں نجی سکول وین اور کار میں تصادم کے بعد وین کھائی میں جاگری۔ 25 طلبہ سمیت 31 افراد زخمی ہوگئے۔ ایس ایچ او تھانہ کالاکوٹ محمد زیب خان کے مطابق حادثہ تحصیل مٹہ کے علاقے کالاکوٹ میں پیش آیا، جہاں پر اسکول وین چھٹی کے بعد جاتے ہوئے مخالف سمت سے آنے والی این سی پی کار سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں اسکول وین ڈرائیور سے بے قابوہوکر کھائی میں جاگری، جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار 23 طالبات اور 2طلبہ سمیت27افراد زخمی ہوگئے، جن میں اسکول ٹیچر اور ڈرائیور بھی شامل ہیں۔ حادثہ میں کار میں سوار چار افراد زخمی ہوگئے۔ کالاکوٹ پولیس نے عوام کی مدد سے زخمیوں کو نکال کرطبی امداد کے لئے سول اسپتال مٹہ منتقل کردیا ہے۔
مٹہ میں سکول وین اور کارکے درمیان تصادم 31 افراد زخمی
