حکومت نے ملک کے پانچ بڑے ہوائی اڈوں کو جدید ترین بنانے کا اعلان کیا ہے، جس کیلئے امیر قطر نے  تعاون کی پیشکش کردی۔ دوست ملک کی پیشکش پر حتمی فیصلے کیلئے وزیر اعظم عمران خان نے آج اہم اجلاس طلب کرلیا۔

وزیراعظم آفس میں ہونے والے اجلاس میں ملک میں موجود پانچ بڑے ایئرپورٹس سے متعلق بریفنگ دی جائے گی۔ وزیر ہوا بازی اور سول ایوی ایشن حکام بھی اجلاس میں شریک ہونگے۔

پان بڑے ایئرپورٹس کو جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ کرنے کیلئے شیخ تمیم بن حمد الثانی نے تکنیکی و مالی تعاون کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ آج ہونے والے اجلاس میں ائیر پورٹ سروسز کو بیرونی ٹھیکوں پر دینے سے متعلق حتمی فیصلہ متوقع ہے۔ ان پانچ ہوائی اڈوں کو پہلے مرحلے میں جدید سہولیات سے آراستہ کیا جائے گا، تاہم یہ فیصلہ بھی مشاورتی اجلاس میں کیا جائے گا۔

منصوبے پر عملدرآمد سے پاکستان دنیا کے خوبصورت ترین ائیر پورٹس رکھنے والے ممالک کی صف میں شامل ہو جائے گا۔