اسلام آباد :پہلے سلام پھر کلام اور آخر میں چلان آئی جی اسلام آباد کی خصوصی ہدایت پرٹریفک پولیس میں شہریوں سے خوش اخلاقی ،صبر و تحمل سے پیش آنے اور انہیں ہر ممکن سفری سہولیات فراہم کرنے کے لیے خصوصی آگاہی مہم کا آغاز کر دیا ہے ٹریفک افسران و جوانوں کو شہریوں کو درپیش مسائل کے حل کے لیے خصوصی اقدامات کرنے کی ہدایت ایس ایس پی ٹریفک آئی جی اسلام آباد محمد عامر ذوالفقار خان کی خصوصی ہدایت پر شہریوں سے خوش اخلاقی ،صبر و تحمل سے پیش آئیںاور اُن کے درپیش مسائل اور ہر ممکن سفری سہولیات فراہم کرنے کے لیے خصوصی مہم کا آغاز کر دیا گہا ہے آئی جی اسلام آباد کے احکامات کی روشنی میں ڈی آئی جی سکیورٹی وقار احمد چوہان اور ایس ایس پی ٹریفک فرخ رشید نے اس خصوصی مہم کا آغاز ایف ایٹ ایکس چینچ چوک سے کیادونوں افسران نے خود روڈ پر کھڑے ہو کر شہریوں سے خوش اخلاقی اور صبر و تحمل سے پیش آنے کا عملی مظاہرہ کیا اس موقع پر ڈی آئی جی سکیورٹی وقار احمد چوہان نے ٹریفک افسران و جوانوں کو خصوصی ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ کسی بھی شہری کے ساتھ بد تمیزی کو برداشت نہیں کیا جائے گا ہر شہری ہمارے لیے قابل احترام ہے ان کی عزت نفس کا ہر صورت احترام کیا جائے انہوں نے کہا کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے پہلے سلام کریں اور پھر قانون کے مطابق کاروائی کریں انہوں نے مزید کہا کہ شہریوں سے بد تمیزی سے پیش آنے والے اور غیر مناسب رویہ اختیار کرنے والے افسران و اہلکاروں کے خلاف سخت محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے گی اس خصوصی مہم کا بنیادی مقصد عوام اور پولیس کے درمیان موجود غلط فہمیوں کو بھی دور کرنا ہے