وزیراعلیٰ خیبرپختونخو امحمود خان نے ہدایت کی ہے کہ صوبے کے تمام ہسپتالوں میں ضروری ایمرجنسی ادویات کی فراہمی یقینی بنائی جائے اور ہسپتالوں کی کارکردگی کی متواتر نگرانی کی جائے۔ وزیراعلیٰ نے اس مقصد کے لئے مانیٹرنگ سافٹ وئیر کے گیجٹ کی خریداری کے لئے گرانٹ کی فراہمی سے اتفاق کیا ہے ۔تمام ہسپتالوں میں سانپ اور کتے کے کاٹے کی ویکسین کی دستیابی لازمی قرار دی جائے۔وہ وزیراعلیٰ ہائوس پشاور میں محکمہ صحت کی کارکردگی کے حوالے سے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کر رہے تھے ۔ اجلاس میں سینئر صوبائی وزیر محمد عاطف خان، وزیر صحت ڈاکٹر ہشام انعام اﷲ،پرنسپل سیکرٹری برائے وزیراعلیٰ شہاب علی شاہ، سیکرٹری صحت یحیح اخوانزادہ و دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی ۔ انہوں نے محکمہ صحت کو ہدایت کی کہ صوبے بھر کے تمام ہسپتالوںمیں سہولیات اور ڈاکٹروں کی فراہمی یقینی بنائی جائے اور ان کی کارکردگی بہتر کی جائے تاکہ ریفرل کیسز میں خاطر خواہ کمی لائی جا سکے۔ انہوں نے محکمہ صحت میں ڈاکٹر وں کی خالی آسامیوں پر بھرتی یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ کم از کم تمام ہسپتالوں میں ایمرجنسی سروس 24/7 یقینی بنائی جائے ، اس مقصد کیلئے ہسپتال میں بنیادی ضروری ادویات لازمی ہونی چاہیئے۔ صوبے بھر بشمول ضم شدہ اضلاع میں صحت کے حوالے سے پہلے سے موجو دنظام کو فعال بنایا جائے گا۔ پہلی فرصت میں پشاور کے ہسپتالوں کو جدید تقاضوں کے ہم آہنگ کیا جائے گا ۔انہوںنے ہدایت کی کہ ڈینگی کے تدارک کیلئے تمام اقدامات اُٹھائے جائیں جبکہ مستقبل میں ڈینگی وباء سے نمٹنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کئے جائیں اجلاس کو صوبے بھر کے ہسپتالوں میں دستیاب طبی سہولیات ، محکمہ صحت کی کارکردگی اور مستقبل کی منصو بہ بندی کے حوالے سے تفصیلی بریفینگ دی گئی اجلاس کو پرائمری ہیلتھ کیئر اور سیکنڈری ہیلتھ کیئر ہسپتالوں میں سروس فراہمی میں بہتری کے حوالے سے بھی تفصیلی جائزہ رپورٹ پیش کی گئی وزیر اعلی خیبر پختونخوامحمودخان نے کہاہے کہ خیبرپختونخواصوبہ قدرتی وسائل سے مالامال ہے جہاں پرسرمایہ کاری کے وافرذرائع موجود ہیں جن سے استفادہ کرکے صوبے میں روزگارکے مواقع پیدا کئے جاسکتے ہیں ،سی پیک گیم چینجرمنصوبہ ہے جس کی تکمیل کے ساتھ ہی خیبرپختونخوامیں ترقی کاانقلاب آئے گا۔ان خیالات کااظہارانہوں نے خیبرپختونخوا بورڈآف انوسٹمنٹ اینڈٹریڈکے چیف ایگزیکٹیوافیسرحسان دائودبٹ کیساتھ ملاقات کے دوران گفتگوکرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر سی ای او حسان دائودبٹ نے پن بجلی، مائنز اینڈ منرل ، سیاحت، زراعت اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کے فروغ سے وزیراعلیٰ کوآگاہ کیا حسان دائودبٹ نے بتایاکہ خیبرپختونخوامیں سرمایہ کاری کیلئے حالات سازگارہیں اورغیرملکی سرمایہ کارصوبے میں اپناپیسہ لگانے میں گہری دلچسپی لے رہے ہیں حسان دائودبٹ نے وزیراعلیٰ کو اس موقع پرسرمایہ کاری کے فروغ کیلئے اہم تجاویزبھی پیش کیں ۔وزیر اعلی نے تجاویز سے اتفاق کیامحمودخان نے یہ ہدایت بھی کی کہ سرمایہ کاری اور مراعات کے تناظر میں سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کے لئے انوسٹمنٹ اور انڈسٹریل پالیسی پر نظر ثانی کی جائے۔انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخواہ بورڈ آف انوسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ کے کام کے دائرئہ کار کو مزید بہتر بنایا جائے اور اس سلسلے میںانہوں نے سی ای او کو اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔