پراونشل ڈاکٹرز کونسل کے بعد اب سرکاری ہسپتالوں کے نرسوں نے بھی اپنے مطالبات کے حق میں علامتی احتجاج شروع کردیاہے لیڈی ریڈنگ ہسپتال کے نرسوں نے بھی احتجاج کاراستہ اپنالیاہے ابتدائی مرحلے میں بازئوں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر علامتی احتجاج کیاجائیگا اگر مطالبات حل نہ ہوئے تو احتجاج کادائرہ کار وسیع کردیاجائیگا ینگ نرسز ایسوسی ایشن کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات ایوب خان کے مطابق جمعہ کے روزسے لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں بھی نرسوں نے علامتی ہڑتال شروع کردی ہے اس دوران وارڈز سمیت تمام ہسپتال میں ڈیوٹیاں دینے والی نرسیں بازئوں پر سیاہ پٹیاں باندھیںگی انہوں نے بتایاکہ ہم نے بارہا اپنے مطالبات اعلیٰ حکام کوبھجوائے ہیں لیکن ابھی تک اس پر کوئی عملدرآمد نہیں ہواہے اورنہ ہی مطالبات کے حل کی کوئی یقین دہانی کرائی گئی ہے ابتدائی مرحلے میں علامتی احتجاج کاراستہ اپنایاہے اوراگر ضرورت پڑیگی تو تمام ہسپتالوں میں باقاعدہ بائیکاٹ اورہڑتال شروع کردی جائے گی۔