سوات(مارننگ پوسٹ)ڈپٹی کمشنر شانگلہ محمد فیاض خان شیرپاؤ نے اپنے دفتر میں منعقدہ ایک سادہ مگر پروقار تقریب کے دوران اپنے دو بچوں کو پولیو قطرے پلا کر ضلع میں انسدادِ پولیو مہم کا آغاز کیا اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے عوام سے اپیل کی کہ وہ پانچ سال تک اپنے تمام بچوں کو پولیو قطرے ضرور پلوا کر انہیں عمر بھر کی معذوری سے بچائیں لوگ پولیو اہلکاروں کے ساتھ بھرپور تعاون کریں اور محب وطن شہری کی حیثیت سے پولیو جیسے مہلک مرض سے نجات کیلئے حکومت کا پورا ساتھ دیں انہوں نے کہا کہ پولیو ویکسین دنیا بھر میں استعمال کیا جاتا ہے اِس میں کسی قسم کے خطرے کی کوئی بات نہیں واضح رہے کہ شانگلہ، سوات اور بونیر سمیت بعض اضلاع کی مخصوص یونین کونسلوں میں انسدادِ پولیو کی حالیہ پولیو مہم 15 تا 18جولائی جاری رہے گی جس کیلئے پولیو ٹیموں نے اپنے متعلقہ علاقوں میں پہنچ کر کام شروع کر دیا ہے۔